ملک بھرمیں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اتوار کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

آج سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کی صبح ہلکی ہوا چلنے سے موسم خوشگوار رہا۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر کا درجہ حرارت آج  23 سے35 ڈگری سینٹی گریڈرہنےکا امکان ہے۔

فوٹو: ہم نیوز

بلوچستان کے چند اضلاع میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ مستونگ، نوشکی، چاغی اور سبی میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے اکثر اضلاع میں ایک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آزاد کشمیر میں متعدد مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ باغ، حویلی، کوٹلی اور مظفرآباد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ کشمیر، گلگت بلتستان، سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش استورمیں 37 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں