جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں ایک اور انکشاف



اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے دوران ایک اور انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایان علی کے ساتھ بیرون ملک دورے کرنے والا شخص سینیٹر رخسانہ بنگش نے تعینات کرایا۔ مشتاق  کو ایوان صدر میں بطور پروٹوکول آفیسر تعینات کرایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مشتاق نے ایان علی کے ہمراہ 45 دورے کیے اور انہیں ائیرپورٹ  پروٹوکول دلوایا جاتا تھا۔۔ مشتاق نامی شخص کی تعیناتی سینیٹر رخسانہ بنگش کے لیٹر پیڈ پر کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے رخسانہ بنگش کا خط بھی حاصل کرلیا ہے۔ جس کے بعد نیب نے  رخسانہ بنگش کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس

سپریم کورٹ پاکستان نے جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) تشکیل دی تھی۔

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد اورغلط قراردیدیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، اسلام آباد کی احتساب عدالت کا نیب ریفرنس پر اعتراض

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے جواب میں کہا گیا ہے تھاکہ اٹلس بینک، مائی بینک اور عارف حبیب بینک کا مرجر اسٹیٹ بینک کے منظور شدہ سویپ کے مطابق ہوا۔

یہ بھی کہا گیا تھا کہ تین بینکوں کے مرجر سے متعلق ایس ای سی پی کے کردار پر الزام کشی کی گئی اور بے بنیاد آبزرویشنز دی گئی ہیں۔

واضح رہے  اس کیس میں اب تک کئی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری سمیت کئی اہم شخصیات کو شامل تفتیش کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں