انتہا پسندی کیخلاف مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی، مہاتیر محمد


اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ ہمیں انتہا پسندی کیخلاف مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔

وزیراعظم پاکستان اور مہاتیر محمد  نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے کانفرنس میں کہا کہ مہاتیر محمد کا دورہ ہمارے لیے اعزاز ہے، ہم ملائیشیا میں کرپشن کے خلاف آپریشن کا جائزہ لے رہے ہیں، ممالک غریب نے ہوتے کرپشن انہیں غریب بنا دیتی ہے، میں مہاتیر محمد کی کرپشن کیخلاف کاوشوں کو سراہتا ہوں۔

مہاتیر محمد نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت سارے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، ہم نے دونوں ممالک کے درمیان پاور جنریشن میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی ہے، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کن شعبوں میں تجارت کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کسی بھی ملک کو غریب بنا دیتی ہے، دونوں ممالک کو کرپشن کا سامنا ہے، ملائیشیا نے2020 تک ترقی یافتہ ملک بننے کا فیصلہ کیا ہے، مجھے یقین ہے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک بھی اسلامی ملک ترقی یافتہ نہیں، ہمیں مل کر دہشت گردی کیخلاف کاوشیں کرنا ہوں گی۔

اس سے قبل ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر وزیراعظم ہاؤس پہنچے تھے جہاں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم کو گارڈ آف آرنر بھی دیا گیا۔ مہاتیر محمد نے کابینہ ارکان سے ملاقات بھی کی ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمداوروزیراعظم عمران خان  کے درمیان آج اسلام آباد میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پرمذاکرات  بھی ہوئے۔

وزرائے اعظم کے درمیان معاونین کے بغیرملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے  جن میں فریقین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پرتبادلہ خیال  کیا گیا۔

ملائیشیا کی جانب سے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی مواصلات ،بجلی کی پیداوار، ٹیکسٹائل، زراعت اورحلال فوڈ صنعت میں ا َسی سے نوے کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

آج صبح وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر وزیراعظم مہاتیرمحمد کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی ۔

اس موقع پردونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے  اورمسلح افواج کے چاق وچوبند دستے معززمہمان کے اعزاز میں گارڈآف آنربھی پیش کیا۔

پاکستان اورملائیشیا کے کاروباری رہنمائوں کی گول میزکانفرنس آج سہہ پہر کو ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے نجی شعبے کے ارکان معیشت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مواقع اور امکانات تلاش کرنے کے لیے بات چیت کی ۔

ایوان صدرآمد پر معزز مہمان کا استقبال صدر مملکت عارف علوی نے کیا۔ ایوان صدر آمد کے بعد معزز مہمان کے لیے تقسیم اعزازکی ایک تقریب ہو ئی  جس میں ملائیشیا کے وزیراعظم کو پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈنشان پاکستان سے نوازاگیا ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو ’’نشان پاکستان‘‘ عطا کرتے ہوئے

تقریب میں وزیراعظم عمران خان، کابینہ کے وزرا ، سروسز چیفس اور مختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی ۔ اس  کے بعد معزز مہمان اور اُن کے وفد کے اعزاز میں ضیافت بھی  دی گئی ۔

معزز مہمان اپنے تین روزہ دورے کے دوران یوم پاکستان کے حوالے سے 23 مارچ کو منعقد ہونے والی پریڈ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے اور وزیراعظم نے خود ان کا استقبال کیا تھا۔

ڈاکٹرمہاتیر محمد 21 سے 23 مارچ  کے دوران پاکستان میں قیام کریں گے۔ انہیں دورے کی دعوت وزیراعظم نے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ہمراہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آیا ہے جو پاکستان میں قیام کے دوران سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لے گا۔

نومبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا تھا اور اپنے ہم منصب کو دورہ پاکستان ک دعوت دی تھی۔


متعلقہ خبریں