اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندوبرادری موسم بہار کے استقبال کے لیے رنگوں بھرا تہوار ہولی منارہی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نے پاکستان میں موجود ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہولی رنگوں کا تہوار اور امن کی علامت ہے۔
Wishing our Hindu community a very happy and peaceful Holi, the festival of colours.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2019
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹوئٹر پر ہندو برادری کو ہولی کی مبارکبا دیتے ہوئے لکھا کہ آئیں اس خوشی کے موقع پر امن اور خوشی کا پیغام پھیلائیں۔
Happy Holi to all my Hindu brothers & sisters. On the happy occasion of Holi, let us spread the wonderful massage of peace and happiness. pic.twitter.com/4Gg8blgjJX
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 20, 2019
پاکستان میں آج ہندو برادری جوش و جذبے کے ساتھ ہولی کا تہوار منا رہی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے ہندو کمیونٹی کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہولی موسم بہار کے آغاز میں منایا جانے والا ہندوؤں کا مشہور تہوار ہے۔یہ تہوار موسم بہار کی آمد کے علاوہ اچھی فصل ہونے کی خوشی میں بھی منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ہندوبرادری کی جانب سے رقص کیا جاتا ہے اور گیت گائے جاتے ہیں جب کہ ایک دوسرے کو رنگوں سے نہلایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں یونیورسٹی آف سندھ جامشورومیں ہولی منانے کی اجازت
ہندو عقائد کے مطابق اس دن حق کو باطل پر فتح ہوئی تھی۔ پاکستان میں بھی ہندوؤں کی بڑی تعداد آباد ہے جس میں زیادہ تر پنجاب اور سندھ میں ہے۔
پوری دنیا میں بسنے والے ہندوؤں کے لیے یہ دن بہت اہم ہوتا ہے اور اسے انتہائی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔
پاکستان میں ہندوؤں کے سب سے بڑے سماجی رہنما بھگوان داس چٹیا نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں مکمل آزادی ہے اور ہم پاکستان میں بہت خوش ہیں۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہولی کے دن ہندو کمیونٹی خاص طور پر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوجا کر رہی ہے۔