100 انڈیکس 545 پوائنٹس اضافے سے 38851 کی سطح پر بند

اسٹاک ایکسچینج (stock exchange)

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں ہفتے کے پہلے روز تیزی رہی اور100 انڈیکس 545 پوائنٹس اضافے سے 38851 کی سطح پر بند ہوا۔ 4.46 ارب روپے مالیت کے 9.93 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ ابتدا میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 38 ہزار 547 پر ٹریڈ کررہا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 38306 پوائنٹس پر موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ 501 پوائنٹس کمی کےساتھ 38 ہزار 306 پر بند

ابتدائی 2 گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 12,271,840 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 775,589,816 بنتی ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 501 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 306 پر بند ہوا تھا۔

جمعہ کو مارکیٹ میں 10 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔ مجموعی سرمایہ کی مالیت 3 ارب 91 کروڑ رہی۔  جمعہ کے پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 354 پوائنٹس کمی سے 38453 کی سطح پر آگیا تھا۔

گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں منفی رجحان موجود رہا اور سرمایہ کار ایک بار پھر سرمایہ لگانے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں