کانسٹیبل کا محکمہ پولیس کو منفرد انداز میں دھوکہ 

کانسٹیبل کا محکمہ پولیس کو منفرد انداز میں دھوکہ 

لاہور: پولیس کانسٹیبل حاشر اویس نے لاہور پولیس کو فلمی انداز میں دھوکا دے ڈالا اور اپنے ہمشکل دوست کامران کو اپنی جگہ ڈیوٹی پر بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل حاشر اویس کی جگہ ڈیوٹی دینے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ زیر حراست ملزم کامران اپنے ہمشکل پولیس اہلکار اویس کی جگہ ڈیوٹی کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

پولیس نے بتایا کہ ملزم کامران کے پاس ہمشکل پولیس اہلکار حاشر کی پولیس وردی اور سروس کارڈ بھی تھا۔ ملزم پولیس کے اسپیشل سیکیورٹٰی یونٹ میں ڈیوٹی دے رہا تھا۔

پلولیس نے کہا کہ ملزم کامران ڈیوٹی پر اسلحہ ایشو کرانے کےلیے آیا اور پکڑا گیا، ملزم اور ہمشکل پولیس کانسٹیبل حاشر اویس کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ بین الاقوامی وفود اوراہم شخصیات کی سیکیورٹی کے لیے بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں