اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ردعمل میں بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔
ڈی آئی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا ہے کہ ایک طیارے کا ملبہ پاکستان میں گرا اور دوسرے کا سرحد کے پار گرا ہے۔ پاکستان نے بھارت کا ایک پائلٹ بھی زندہ گرفتارکیا ہے۔








