او آئی سی کی بھارتی جارحیت کی مذمت

او آئی سی کے اجلاس، مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

او آئی سی کے جنرل سیکٹریرٹ نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی بھر پور مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی اور بم گرانا تشویش ناک ہے۔

تنظیم کی جانب سے زور دیا گیا ہے کہ دونوں ممالک ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جس سے امن و امان اور خطے کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوں۔

انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان اور بھارت ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورتحال کا پر امن حل تلاش کریں۔

شاہ محمود قریشی کا او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ

دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے اور ہندوستان کو او آئی سی کے اجلاس میں مدعو کرنے پر شدید احتجاج کای ہے۔

وزیر خارجہ نے ڈاکٹر یوسف احمد العثمین  سےخطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ہندوستان کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی انتہائی قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک رابطہ

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان پاکستان میں دراندازی کر رہا ہے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ ان حالات میں ہندوستان کو او آئی سی کے اجلاس میں مدعو کرنا ہمیں کسی صورت گوارا نہیں۔

اس قبل  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اوردونوں وزرا خارجہ نے خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

واضح رہے آج بھارت کی جانب سے دو مرتبہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں