بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی کی ہلاکت،دفتر خارجہ کا شدید احتجاج 

یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالتﷺ قوانین سے متعلق قرارداد پر مایوسی ہوئی، پاکستان

فائل: فوٹو


اسلام آباد: بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی کی ہلاکت پر دفتر خارجہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو جے پور جیل میں قتل کیا گیا۔ پاکستان نے گزشتہ روز شاکر اللہ کے متعلق بھارتی حکومت سے تفصیلات طلب کی تھیں۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قیدیوں کا تحفظ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے، بھارتی حکومت تمام پاکستانیوں کی سلامتی کو یقینی بنائے۔

پلوامہ حملے کے بعد انتہا پسندوں نے بھارت میں موجود پاکستانیوں کا جینا دوبھر کر دیا، بھارتی انتہا پسندوں نے جنگی جنون میں تمام حدیں پار کر تے ہوئے جے پور جیل میں پاکستانی قیدی کو قتل کر دیا۔

ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق بھارت کا جنگی جنون تھمنے کا نام نہیں لے رہا، پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کا گزارہ مشکل کر دیا۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی اہلیہ کو چوروں نے لوٹ لیا ، ان کے پرس میں چار ہزار ڈالر موجود تھے، واقع پر پاکستانی ہائی کمیشن کو آگاہ کیا گیا بعد ازاں خاتون دورہ مختصر کر کے وطن واپس روانہ ہو گئیں ۔

ایک اور واقعہ میں بھارت کے شہر گرداس پور میں بھارتی فورسز نے پاکستانی خاتون پر گولیاں چلا دیں۔


متعلقہ خبریں