شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر شہباز شریف کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔ عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کے لیے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے بھی سمری تیار کر لی ہے جو وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔

اسے بھی پڑھیے:شہباز شریف کا نام پھر ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے تک اُن کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں رہے گا۔

وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں  ڈالنے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی

وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں  ڈالنے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر شہباز شریف کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں ڈالا گیا تھا۔ عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہے گا، نیب نے 15 فروری کو شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 15 فروری کو شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

نیب لاہور نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔ نیب نے شہباز شریف کا نام آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں موجود رہا ہے۔

گزشتہ روز نیب کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔

جس میں نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے لیے 10 کلو میٹر طویل نالہ تیار کیا گیا۔ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکو نیب کی جانب سے آشیانہ اسکیم اسکینڈل میں گزشتہ سال 5 اکتوبر کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ صاف پانی کیس میں تحقیقات کے سلسلے میں نیب میں پیش ہوئے تھے۔

دو فروری کو نیب نے رمضان شوگر ملز کیس میں تحقیقات مکمل کرکے شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازکو ملزم نامزد کیا تھا۔


متعلقہ خبریں