رمضان شوگر ملز کیس، شہباز شریف، حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر

رمضان شوگر مل کیس کی سماعت آج ہو گی

فائل: فوٹو


لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے۔

نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے لیے 10 کلو میٹر طویل نالہ تیار کیا گیا۔ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

نامزد ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے مبینہ طور پر 21 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں تحقیقات جاری تھیں۔ ریفرنس چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جانا تھا۔

احساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں نیب کو شہباز شریف کے خلاف ریفرنس کی حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

رمضان شوگرمل ریفرنس میں شہباز، حمزہ نامزد

نیب کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر رمضان شوگر ملز کے لئے سرکاری خزانے سے نالہ و پل بنانے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔

نیب کی جانب سے تیار کیے گئے ریفرنس میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ ملزمان نے 20 کروڑ روپے کی لاگت سے نالہ سرکاری فنڈز سےبنوایا۔

حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثوں اورر مضان شوگر ملز کیس میں دوبار نیب میں پیش ہوچکے ہیں جب کہ اسی سلسلے میں نیب کی جانب سے آٹھ جنوری کو انہیں دونوں کیسوں میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکو نیب کی جانب سے آشیانہ اسکیم اسکینڈل میں گزشتہ سال 5 اکتوبر کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ صاف پانی کیس میں تحقیقات کے سلسلے میں نیب میں پیش ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں