سپریم کورٹ،آئندہ ہفتے کیسزکی سماعت کے لیے روسٹرجاری

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز روسٹر تشکیل دے دیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر چار بینچز اور ایک لاہور میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

بینچ ایک میں جسٹس آصف سعید کھوسہ۔ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منصور علی شاہ  شامل ہیں، بینچ دوجسٹس عظمت سعید شیخ۔ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازلا حسن پر مشتمل ہے۔۔

سپریم کورٹ کے بینچ تین میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسی جبکہ بینچ چار میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس یحیی آفریدی شامل ہوں گے۔

اعلی ترین عدالت کے چاروں بنچ 18 سے 21 فروری تک مقدمات کی سماعت کرینگے۔

22 فروری کو اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر پانچ بنچ سماعت کرینگے جن میں سے بینچ ایک کی سربراہی چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے اوران کے ساتھ جسٹس منصورعلی شاہ بھی موجود ہوں گے۔

اسی طرح بنچ دومیں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس یحیی آفریدی جبکہ بنچ تین میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسی شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے بنچ چار میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں، بنچ پانچ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازلا حسن پر مشتمل ہوگا۔

لاہور میں جسٹس منظور ملک، جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔


متعلقہ خبریں