عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس،سماعت 18 فروری سے

عالمی عدالت انصاف میں بھی ڈان لیکس کا تذکرہ

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: کلبھوشن یادیو کیس عالمی عدالت میں سماعت 18 فروری سے شروع ہوگی۔پاکستان کلبھوشن کیس میں پر امید اور  بھرپور انداز میں کیس لڑنے کے کیے تیارہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان کی سربراہی میں قانونی ٹیم کی کل روانگی متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق 18 فروری کو بھارت جبکہ 19 فروری کو پاکستان اپنے دلائل پیش کرے گا ۔20 فروری کو بھارتی وکلا پاکستانی دلائل پر بحث کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق 21 فروری کو پاکستان کی قانونی ٹیم  بھارتی وکلا کے دلائل پر جواب دے گی۔ دفتر خارجہ ،وزارت قانون کے اعلیٰ حکام، اٹارنی جنرل بھی سماعت میں شرکت کے لیے ہیگ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔ دونوں ممالک کی جانب سے شواہد عالمی عدالت میں جمع کرائے جا چکے ہیں۔

۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان یا بھارت مزید دستاویزات عالمی عدالت میں جمع نہیں کرا سکتے۔ پاکستان عالمی عدالت کے فیصلے کا احترام کرے گا۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو تین مارچ 2016 کو حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا تھا۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کلبھوشن یادیو کا ٹرائل کیا اور سزائے موت سنائی۔

کلبھوشن نے گرفتاری کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے 2003 میں انٹیلی جنس آپریشنز کا آغاز کیا اور چاہ بہار ایران میں کاروبار کا آغاز کیا جہاں اس کی شناخت خفیہ تھی ۔ کلبھوشن یادیو نے 2003 اور 2004 میں کراچی کے دورے  کرنے کا اعتراف بھی کیا۔


متعلقہ خبریں