ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات اور پیپلزپارٹی رہنماؤں میں لفظوں کی جنگ

ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات اور پیپلزپارٹی رہنماؤں میں لفظوں کی جنگ

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: ٹوئٹر پر سیاسی حریفوں نے محاذ کھول دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سوال اٹھایا۔ تو وفاقی وزیراطلاعات نے توپوں کا رخ ن لیگ کی جانب موڑ دیا۔ سعودی ولی عہد کی آمد پر حکومت کا رویہ بھی اپوزیشن کے نشانے پر ہے۔

ٹوئٹر پر سیاسی حریف آمنے سامنے آگئے اور لفظوں کی جنگ شروع ہوگئی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب مشاہداللہ جیسے لوگ کمیٹیوں کے سربراہ ہوں۔ اور مطالبہ ہو کہ جعلی ڈگریوں والے پائلٹس کو جہاز اڑانے کی اجازت دی جائے۔ ایسے میں پارلیمان کی عزت نہیں بڑھ سکتی۔

واضح رہے گزشتہ روز قائمہ کمیٹی نے جعلی ڈگری والے ملازمین کو نکالنے پر قومی ایئرلائن پر تنقید کی تھی۔

فواد چوہدری کے ٹویٹ کے جواب میں مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹویٹ کیا اورلکھا کہ وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک سے تین اعشاریہ آٹھ ٹریلین روپے قرض لے چکی ہے۔


اس کے بعد  پاکستان پیپلزپارٹی کی بختاور بھٹو زرداری نے بھی حصہ لیا اور  کہا کہ حکومت کی پالیسی مانگنا، ادھار لینا اور یوٹرن ہے۔ جو غریب شہریوں پر بوجھ بڑھانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔

پی پی رہنما شہلا رضا کو سعودی ولی عہد کی آمد سے پہلے حکومتی وزرا کے بیانات نہ بھائے اور کہا رمضان کے آخری دنوں میں بھکاریوں کی گلی میں قیمتی گاڑی کی آمد کی خبر آئے۔ تو ایسا ہی شور، اضطراب اور انتظار شروع ہو جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں