سانحہ ساہیوال: ’فرانزک لیب کو اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ، گاڑی بدل کر دی گئی‘

فوٹو: فائل


سانحہ ساہیوال  کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ اور گاڑی فرانزک لیبارٹری بھجوانے سے قبل تبدیل کردی گئی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ذیشان کی گاڑی، اہلکاروں کا اسلحہ اور پولیس موبائل فرانزک لیبارٹری بھیجی گئی تھی، سی ٹی ڈی نے فرانزک لیبارٹری کو دھوکہ دینے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ اور پولیس موبائل بدل کر دی گئیں، دی گئی پولیس موبائل کو کھڑی کر کے گولیوں کا نشانہ بنا کر فائرنگ کا تبادلہ بتایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ بھی بدل کر دیا گیا، ذیشان کی گاڑی کو ایک سے ڈیڑھ فٹ کے فاصلے سے نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق جائے وقوعہ سے 100 کے قریب گولیوں کے خول ملے، فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کا نتیجہ نہیں آ سکا جبکہ چہروں پر نقاب اور پیچھے سے بننے والی فوٹیج ٹیسٹ نہیں ہو سکی۔

 


متعلقہ خبریں