ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ جڑواں شہروں، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن، کوہاٹ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جب کہ شمال مشرقی پنجاب، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں شروع ہونے والا بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا جب کہ شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جب کہ سب سے کم درجہ حرارت استور، کالام منفی 09، اسکردو، بگروٹ منفی 08، مالم جبہ منفی 04، پارا چنار منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں