سنندنا پشکر مبینہ قتل:عدالت کاارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم


نئی دہلی: مقامی عدالت نے ششی تھرورکی اہلیہ سنندنا پشکرکی موت کی تحقیقات سے متعلق دستاویزات تک غیرقانونی رسائی پرپولیس  کو ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

کانگریس کے ایم پی اور اقوام متحدہ میں بھارت کے سابق سفیر ششی تھرور نے الزام لگایا ہے کہ ارناب گوسوامی نے ان کی بیوی سنندنا پشکر کے قتل سے متعلق تحقیقات کی دستاویزات تک خفیہ طور پررسائی حاصل کی۔

ششی تھرور کی درخواست پر دہلی کی عدالت نے پولیس کو ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈٹیرارناب گوسوامی کیخلاف درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

ششی تھرور کی درخواست کے مطابق  ارناب گوسوامی نے ان کی بیوی کے قتل سے متعلق پولیس کے خفیہ دستاویزات تک رسائی حاصل کی ہے، ان کے مطابق  تحقیقات کے دوران عوام یا میڈیا کو معلومات دینا غیرقانونی ہے۔

ششی تھرور کامزید کہنا ہے کہ ارناب گوسوامی کے نیوزچینل نے اپنی رٹینگ بڑھانے کے لیے جان بوجھ کر ان کے خلاف مہم چلائی، چینل نے ان کی اجازت کے بغیران کی ای میلز تک بھی رسائی حاصل کی۔

ششی تھرور کی اہلیہ سنندنا پشکر جنوری 2014 میں دہلی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں، پولیس نے ششسی تھرور کو خودکشی پراکسانے کے سلسلے میں کیس کا حصہ بنایاتھا جس انہوں نے خود پرجھوٹاالزام قراردیا تھا۔

بھارتی صحافی برکھا دت نے ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمے کے حکم کی خبر پر تبصرہ کیا ہے کہ اس شخص نے باقاعدہ طور پر صحافیوں کو بدنام کیا ہے اور یہاں تک کہ ان کے خلاف مقدمات اور گرفتاری کا بھی کہتا رہا ہے، اس کے سامراجی اور خطرناک طریقوں کے باعث کرمنل کیس پر آنسووں نہیں بہاوں گی۔

واضح رہے کہ ارناب گوسوامی بھارت میں پاکستان مخالف صحافی کے طور پرشہرت رکھتے ہیں، یہ شہرت انہیں سابق صدر پرویزمشرف، سابق وزیرخارجہ خورشید محمودقصوری اور قمرزمان کائرہ کے ساتھ انٹرویوزمیں انتہائی جارحانہ رویہ رکھنے اورانہیں موقف پیش نہ کرنے کے باعث بنی۔


متعلقہ خبریں