لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان سرفراز احمد اور جنوبی افریقی آل راؤنڈر فیلوک وائیو کے درمیان پیش آنے والے واقعے کے بعد انسداد نسل پرستی (اینٹی ریسزازم) کوڈ کی منظوری دے دی۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ واقعہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ کے دوران پیش آیا تھا۔
سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے سیاہ فام کھلاڑی کو نسلی تعصب پر مبنی جملہ کہا تھا جس کی ویڈیو جلد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بعدازاں پاکستانی کپتان نے اپنی غلطی تسلیم کی اور پروٹیز کھلاڑی سے معافی بھی مانگی۔
تاہم آئی سی سی کے جانب سے چوتھے ون ڈے میچ کے ٹاس سے قبل زبانی طور پر پابندی کے فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
Chairman PCB, Mr. Ehsan Mani Interview after the 52nd BoG Meeting at NCA, Lahore
?️ https://t.co/Xlq8S8JlZz— PCB Official (@TheRealPCB) February 7, 2019
ترجمان پی سی بی کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ کوڈ کا نفاذ پاکستان سپر لیگ فور پر بھی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر ٹاسک فورس کی سفارشات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر قائم ٹاسک فورس درست سمت میں جارہی ہے، نیا اسٹرکچر تعداد نہیں معیار کی مضبوطی پر منحصر ہوگا۔