علیم خان کو ججز کمپاؤنڈ سے کیوں لایاگیا؟ نیب افسران طلب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی احتساب عدالت میں پیشی قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کے لیے شوکاز نوٹس کا سبب بن گئی۔

ہم نیوز کے مطابق علیم خان کو ججز کمپاؤنڈ سے لانے پر نیب کے چار افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کو جوڈیشل کمپلیکس میں بغیر اجازت ججز کمپاؤنڈ سے لایاگیا جس کی وجہ سے خصوصی عدالتوں کے ججز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ ججز کمپاؤنڈ سے لانے کی وجہ سے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی وہیں سے داخل ہوئی، علیم خان اور کارکنوں کے ججز کمپاؤنڈ سے داخلے کے باعث پودوں اور نایاب دروازے کو نقصان پہنچا۔

علیم خان کی وجہ سے کارکنوں کی بڑی تعداد ججز چیمبرز کے پاس جمع ہوئی، سیاسی نعرے بازی کی۔

نوٹس کے مطابق قانون کی پامالی پر متعلقہ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی نیب کو جواب کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ علیم خان کے کیس آفیسر اور تفتیشی آفیسر بھی جواب داخل کرانے کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں