آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹانے پر غور

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہور میں سانحہ ساہیوال پر آئی جی پنجاب کو ہٹانے کا معاملہ زیر غور رہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ لاہور آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی پر بھاری پڑنے لگا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں وزیر اعظم کو دی گئی بریفنگ میں وزرا کے ساتھ افسران کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

عمران خان کو سانحہ ساہیوال پر خصوصی بریفنگ کے دوران امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پنجاب کے عہدہ سے ہٹانے کا آپشن بھی زیر غور رہا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور گروپ کے حمایت یافتہ افسر ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علیم خان گروپ امجد جاوید سلیمی سے ناخوش ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے دیگر دھڑوں نے امجد جاوید سلیمی کی مخالفت میں رائے دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں پہلے ہی ایک آئی جی پنجاب ایک ماہ دو دن بعد ہی تبدیل کر دیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں