پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز

اسٹاک مارکیٹ 15 پوائنٹس کی کمی پر بند

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت آغازہوا۔ 100 انڈیکس 41 ہزار پوانٹس کی سطح عبور کر چکا ہے۔

آج بروز جمعہ آغاز میں ہی کرنٹ انڈیکس 40 ہزار 854 کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا، تا ہم اب 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا جس کے بعد 100 انڈیکس میں 54 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تاہم اب اسٹاک مارکیٹ میں خاصی تیزی دکھائی دے رہی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 200 پوانٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرانڈکس 192 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40799 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں