برازیل ڈیم حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی


برازیلیا: برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے جبکہ 300 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

برزایلین حکام کے مطابق  192 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ 23 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لاپتہ افراد کے زندہ بچنے کی اُمید کم ہوتی جارہی ہے۔ ریسکیوحکام کو لاشوں سے بھری مسافربس ملی ہے۔ امدادی کارروائیوں کے لیے فوج اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ برازیل میں ڈیم ٹوٹنے کا حادثہ جمعہ کو پیش آیا تھا جس کے بعد ڈیم کے نزدیک کان میں کام کرنے والے کان کن سمیت متعد افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔ متاثرین میں سے تاحل 8 کی شناخت کر لی گئی ہے۔

برازیلین صدر بولسینارو نے ہفتہ کے روز جائے حادثہ کا فضائی معائنہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حادثے کے حوالے سے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے مٹی میں دبے افراد کو تلاش کرنے کے لیے مدد کی پیشکش کی گئی تھی جسے قبول کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں