خواہش ہے پی ایس ایل کا یو اے ای میں یہ آخری سیزن ہو، فواد چوہدری

فائل فوٹو


دبئی: وزیر اطلاعات کو نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا یہ آخری سیزن ہو اور آئندہ اس کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے شائقین کے میدان بھرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ویزا پالیسی تاریخی اہمیت کی حامل ہے، اس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا، پاکستان دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لئے ایک پر کشش ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک عظیم تاریخ اور ورثے کے امین ہیں، اپوزیشن کے پاس پالیسی معاملات پر کہنے کو کچھ نہیں، وہ صرف این آر او چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاشی تعلقات مزید مضبوط ہورہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اس سیزن 14 میچز کھیلے جائیں گے۔ اسی وینیو پر ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی 14 فروری کو منعقد ہوگی۔

تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹیڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری کوہوگا جبکہ فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے میچز شارجہ، دبئی اور ابو ظہبی میں ہوں گے، پی ایس ایل کے آخری آٹھ میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں سے تین میچ لاہور اور پانچ میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں