نیپالی بلے باز نے ٹنڈولکر، آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

فائل فوٹو


نیپالی نوجوان بلے باز روہت پاوڈیل نے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر اور بوم بوم شاہد خان آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات کے خلاف ون ڈے میچ میں انہوں نے محض 16 سال 146 دن کی عمر میں ففٹی اسکور کی اور سچن ٹنڈولکر کا کم عمر میں ففٹی اسکور کرنے والے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

نوجوان نیپالی بلے باز نے پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آٖفریدی کا کم عمر میں سنچری اسکور کرنے والے کھلاڑی ہونے کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا.

شاہد آفریدی نے 16 سال 217 دن کی عمر میں سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی ۔جبکہ بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے اپنی پہلی ففٹی 16 سال 213 دن کی عمر میں اسکور تھی۔

پاوڈیل نے یو اے ای کے خلاف 58 گیندوں پر 55 رنز اسکور کئے جبکہ 18 سال کے سندیم لمیشنے نے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جس کی بدولت نیپال نے یو اے ای کے خلاف 145 رنز کی جیت حاصل کی ۔

واضح رہے کرکٹ کی تاریخ میں کم عمر ففٹی اسکور کرنے والے کھلاڑیوں پر نظر دوڑائیں تو جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جھوماری لوگٹین برگ نے 14 سال کی عمر میں ففٹی اسکور کی تھی۔


متعلقہ خبریں