شامی سرحد پر ’سیف زون‘ کا قیام عمل میں لائیں گے، اردوان

فائل فوٹو


انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ چند ماہ میں شام و ترکی کے بارڈر کے قریب ’سیف زون‘ کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور اس کی تعمیر صرف ترکی ہی کر سکتا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز جاری اپنے ایک بیان میں ترک صدر نے شام و ترکی کے مابین 1998 کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطرے کی صورت میں اس معاہدے کے تحت ترکی شام میں موجود دشمن کو نشانہ بنانے کے لئے شام کی سرحد عبور کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مدد کے بغیر سیف زون کا قیام ممکن نہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنی کابینہ کے ہمراہ ماسکو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی جس میں شام کے شہر ادلب کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

صدر اردگان اور صدر پیوٹن ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور ترکی شام بارڈر کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ وہ خود شام میں سیف زون بنا سکے۔ سیف زون کے معاملے پر روس اور امریکہ اگر تعاون کرتے ہیں تو ترکی ان کو نہیں نکالے گا۔

ترک وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی ملکوں کو تنہا کرنے کے خلاف ہے۔ اُمید کرتے ہیں ہے کہ وینزویلا امن کے ساتھ اپنے موجودہ مسائل کو جلد حل کرلے گا۔


متعلقہ خبریں