چوہدری برادران کے خدشات دور کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں سوالات کے جوابات دینگے

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ق لیگ کو ساتھ لیکر چلیں، چوہدری بردران نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ان کے خدشات اور تحفظات دور کریں۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو اتحادی ق لیگ کے تحفطات سے بھی آگاہ کر دیا ہے اور عمران خان نے عثمان بزدار کو پنجاب حکومت میں ق لیگ کے تحفظات دور کر نے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی جس میں ق لیگ کی قیادت نے اپنے تحفظات سامنے رکھے اور شکوہ کیا کہ آپ اور آپ کی قیادت سے اتحاد کے جو معاملات طے ہوئے ان پر تاحال عمل نہیں ہوا۔

چوہدری پرویز الہی نے عثمان بزدار کو کہا تھا کہ مرکز اور پنجاب میں دو دو وزارتیں طے ہوئیں مگر آپ نے ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا اتحادیوں کے درمیان جو معاہدے ہوتے ہیں ان پر عمل ہونا چاہیے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ناقص کارکردگی والے وزرا کے خلاف کارروائی التوا کا شکار ہے کیوں کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ متعلقہ وزرا کی ناراض ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کو خدشہ ہے کہ جنوبی محاذ صوبے سے شامل وزرا بھی وزارت کی ردوبدل یا ہٹانے پر پارٹی چھوڑ سکتے ہیں لہذا پنجاب حکومت نے  تمام وزرا کو کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس تمام وزرا کی کارکردگی رپورٹ موجود ہے جو وزیراعظم کو بھی پیش کی گئی تھی لیکن حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نظر نہیں آیا اور تاحال مکمل خاموشی ہے۔


متعلقہ خبریں