مراد علی شاہ نے ملک ٹوٹنے والا بیان نہیں دیا، شہلا رضا



اسلام آباد:معاون خصوصی وزیراعظم علی نوازاعوان نے کہا کہ آپ دیکھیں کہ اسمبلی کا ٹمپریچر کیوں ہائی ہو رہا ہے، ہم کہتے ہیں کہ مسائل پر بات ہو لیکن اپوزیشن ہمیشہ نیب اور اداروں پر بات کرتی ہے یہ لوگ مسائل پر بات کرنا ہی نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پرویز خٹک کی ڈیوٹی لگائی ہے آنے والے دنوں میں اسمبلی کا ماحول بہتر ہوگا۔

سانحہ ساہیوال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ذمہ داروں کو مثالی سزا دیں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آرڈر جاری کر کے کوئی احسان نہیں کیا حکومت پھلوں سے لدا ہوا درخت ہوتا ہے اسے جھکنا ہوتا ہے، حکومت آج تک کونسا بل لے کر آئی ہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ حکومت والے اسمبلی میں معمول کی کارروائی کے دوران بھی اپوزیشن لیڈروں کو لٹکانے کی بات کرتے ہیں لیکن ان باتوں سے ملکی حالات پر فرق نہیں پڑے گا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ مراد علی شاہ نے بیان نہیں دیا کہ’پاکستان ٹوٹتا ہوا نظر آرہا ہے‘۔

ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن میں رہ کر کیا نہیں کیا، دھمکیاں دیتے تھے اور احتجاج کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نعیم الحق کی دھمکیوں سے کام نہیں ہوگا، پی ٹی آئی والے نہیں چاہتے کہ اسمبلی چلے یہ لوگ شور شرابہ کرنے آتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا وفاقی حکومت جس لہجے میں بولتی ہے پی پی اسی لہجے میں جواب دیتی ہے اور پیپلزپارٹی والے سیاسی فائدہ اٹھا رہیں ہیں، جس لہجے میں حکومت بات کرے گی اسی لہجے میں جواب ملے گا۔

طلال چوہدری نے کہا اگر عثمان بزدار ان کا وسیم اکرم ہے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔


متعلقہ خبریں