آصف علی زرداری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئر عثمان ڈار کی جانب سے آصف زرداری کے خلاف دو الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں۔ جس میں آصف علی زرداری کی جانب سے چھپائے گئے اثاثوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

درخواستوں میں مطالبہ کیا گیا کہ آصف علی زرداری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔ سابق صدر کی جانب سے بیرون ملک کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے چھپائے گئے ہیں جو منظر عام پر آگئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ اُن کا نیو یارک مین ہیٹن اپر ایسٹ میں پانچ لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کا فلیٹ موجود ہے جس کی تصدیق شدہ دستاویزات درخواست کے ساتھ شامل ہیں جب کہ اُن دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی اُن کے نام پر رجسٹرڈ ہیں جنہیں کاغذات نامزدگی میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آصف زرداری کے نام پر نیو یارک کے پوش ایریا میں پارکنگ لاٹ کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

خرم شیر زمان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست 539 صفحات پر مشتمل ہے۔


متعلقہ خبریں