پاکستانی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے تک کی کمی

کراچی: پاکستانی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت دو سو پچاس (250) روپے کم ہوگئی ہے۔

سونے کی نئی قیمت کے تحت دس گرام سونے کی قیمت میں دو سو 41 (241) روپے کمی آئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق قیمتوں میں ہونے والی کمی کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 67 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ دس گرام سونا 57 ہزار 557 روپے میں دستیاب ہے۔

پاکستانی مارکیٹ میں دو دن قبل سونا دو سو روپے مہنگا ہوگیا تھا جس کے تحت دس گرام سونا 172 روپے مہنگا ہوگیا تھا۔ سونے کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 67 ہزار400روپے اور دس گرام سونےکی قیمت 57 ہزار785 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

آل صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے 28 دسمبر کے دن ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ فی تولہ سونا 800 روپیے مہنگا ہوگیا ہے جب دس گرام سونے پر 687 روپے بڑھے تھے۔

سونے کی قمت میں ہونے والے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 67 ہزارروپے پہنچ گئی تھی جب کہ دس گرام سونا 58 ہزارتین سوروپے کا ہوگیا تھا۔

26 دسمبر 2018 کو سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 67 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق آل صرافہ ایسوسی ایشن کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

صرافہ بازار میں دس گرام سونے کی قیمت 57 ہزار 442 روپے ہو گئی تھی۔

17 دسمبر 2018 کو بھی سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 66 ہزار 350 روپے میں فروخت ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں