پاکستان کرکٹ ٹیم کا درخشاں مستقبل، شاداب خان

فوٹو: فائل


قومی کرکٹ ٹیم میں تیزرفتاری نے اپنی جگہ بنانے والے شاداب خان نے اپنی کارکردگی سے جیت میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

لیگ بریک بالر کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ بننے والے 20 سالہ شاداب خان کسی بھی وقت کھیل کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شاداب خان گگلی اور لیگ بریک پر مشتمل مسحور کن بالنگ سپیل کے ساتھ میدان میں آئیں تو ناصرف بلے بازوں کے چھکے چھڑا دیتے ہیں بلکہ بلا تھام کر اچھے اچھے بالرز کو بھی گھماتے ہیں۔

شاداب نے پی ایس ایل ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈز کی جانب سے اپنے ڈیبیو میچ میں چار اوورز میں سات رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کا راستہ دکھایا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

نیوزی لینڈ کے میدانوں میں کیوی بالرز کا سامنا کرتے ہوئے دو نصف سنچریاں اسکور کرکے شاداب خان نے خود کو بہترین آل راؤنڈر بھی ثابت کر دیا۔

پی ایس ایل ٹو میں شاندار کارکردگی کے باعث انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ کا بھی حصہ بنایا گیا۔

دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ہی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاداب خان کو ٹیسٹ کیپ بھی دی گئی۔ انہیں فاسٹ بالر شاداب خان کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

قومی ٹیم کا حصہ بننے سے اب تک شاداب خان 29 ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں