عوام کے معاشی حقوق پر سمجھوتا نہیں کریں گے،بلاول بھٹو

کاش عمران خان دوسرے بھٹو ہوتے، بلاول بھٹو زرداری

فوٹو: فائل


اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے معاشی اورجمہوری حقوق کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جبکہ اس تناظر میں اپوزیشن نے ایک بہت اچھا لائحہ عمل طے کیا ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو پاکستانی عوام کے معاشی استحصال اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر بھی ایک متحدہ اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جوائنٹ اپوزیشن کے سلسلے میں ایک مشترکہ اپوزیشن کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بلاول نے مشترکہ اپوزیشن اجلاس سے متعلق بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ بہت اچھی رہی جس میں تین نقاط  پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کے معاشی حقوق،انسانی اور جمہوری حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ اس تناظر میں ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جومنی بجٹ اورفوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع  سمیت ملکی معاملات زیر بحث لائی گی۔


متعلقہ خبریں