شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانےکا فیصلہ قبول نہیں، شیخ رشید



اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی
بنانے کا حکومتی فیصلہ قبول نہیں، کرپشن الزامات میں ملوث شخص اس عہدے پر نہیں بیٹھ سکتا۔

سپریم کورٹ میں ریلوے سے متعلق کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پی اےسی کےغیرآئینی چیئرمین ہیں۔

ریلوے کی زمینوں کی فروخت کے حوالے سے شیخ رشید نے بتایا کہ چیف جسٹس نےریلوےکی زمینوں کونہ بیچنےکاحکم دیا ہے، اب ہم ریلوے کی ایک مرلہ زمین بھی نہیں بیچ سکتے، چیف جسٹس نے زمین پانچ سال سے زیادہ لیز پر نہ دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مرمت کرکےٹرینوں کوچلارہاہوں۔عوام کی سہولت کےلیےریلوےایپ  بھی متعارف کرارہےہیں، وقت دیا جائے ریلوے میں اسی سال بہتری لائیں گے۔

سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت  نے ریلوے کو وفاقی اور صوبائی زمین کی فروخت سے روک دیا۔ سپریم کورٹ نے رائل پام کلب سے متعلق قراردیا کہ اس پر عبوری حکم جاری رہے، اسکا قبضہ فرگوسن کے پاس ہے، یہ مسئلہ الگ سے سنیں گے۔

سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبوں کی ریلوے اراضی سے متعلق معاملہ نمٹا دیا


متعلقہ خبریں