مولانا طارق جمیل اسپتال سے ڈسچارج

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد:  ممتاز عالم دین، معروف مذہبی اسکالر اور مبلغ  مولانا طارق جمیل کو نجی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

مولانا طارق جمیل کو گزشتہ روز انجیو گرافی کے بعد اسٹنٹ ڈالا گیا تھا تاہم انجیو گرافی  کے بعد ڈاکڑز نے ان کی صحت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں گھر بھیج دیا۔

” position =”left”]

مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں جوہر ٹاؤن لاہور کے ایک نجی اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق مولانا طارق جمیل کے دل کو خون فراہم کرنے والی ایک شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا ہے جس کے بعد  ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی تھی۔

مولانا اپنے تبلیغی دوروں کے سلسلے میں گزشتہ کچھ روزسے کینیڈا میں مقیم تھے جبکہ پیر کی شب ہی وطن واپس پہنچے تھے تاہم طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

مولانا طارق جمیل کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کیا اور ضروری دوائیں فراہم  کیں جبکہ بعد ازاں ان کی انجیو گرافی کی گئی۔


متعلقہ خبریں