فلپائن میں لینڈسلائیڈ اور طوفان سے 85 افراد ہلاک

فوٹو: فائل


منیلا:  فلپائن  میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 85 ہو گئی جب کہ 20 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن میں دو روز قبل آنے والے طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

منیلا کے جنوب مشرق میں واقع ہیکول کے پہاڑی علاقے میں طوفان سے 57 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ سامارا جزیرے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب میں ڈوبنے کی وجہ سے 12 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

فلپائن کے مختلف علاقوں میں آنے والے طوفان کے باعث 25 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ ریسکیو عملے کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ہیکول کے سول ڈیفنس ڈائریکٹر نے کہا کہ اب تک کئی علاقوں کو کلیئر نہیں کیا جا سکا ہے اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

فلپائن میں 29 سمتبر کو آنے والے طوفان کی وجہ سے تیز بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی اور لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔

گزشتہ برس ستمبر میں فلپائن میں مینگکھٹ نامی طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے 35 سے زائد افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں