تین وزیر پکڑے جاسکتےہیں، فیصل واوڈا کی پیش گوئی


اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا  نے کہا کہ جے آئی ٹی ہم نے نہیں بنائی زرداری کے خلاف جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی اور آج زرداری نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں میزبان ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بار بار ایک بات بولنے کی عادت نہیں ہے۔ ای سی ایل میں جس کا نام ڈالا گیا وہ ایک لمبی فہرست ہے اور اس میں بلاول کا بھی نام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی حکومت کا کام تھا ہم نے تو اداروں کی ہدایت پر عمل کیا ہے۔

بلاول کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا ہے، فیصل واوڈا

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کے جلد ہی زرداری کے معاملے کی سچائی سامنے آجائے گی لیکن ان کی نااہلی کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن یہ ضرور ہے کہ جلد ہی جیلیں بھرنا شروع ہوجائیں گی۔

آج نواز شریف کے بارے میں جاری بیان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی دولت کی بدولت آج ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ نواز شریف نے ایک ملک کو دو ارب ڈالرز کی پیشکش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مجھے آفر نہیں دی تھی میں تو پیسہ لے لوں۔

ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں فاروڈ بلاک بھی بن رہا ہے اور نئی جماعت بنانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے اور ان ہی میں سے کچھ لوگ ہوں گے جو نئی جاعت بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تین وزرا جلد پکڑے جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس نے غلط کام کیا وہ جیل جائے گا۔ جلد ہی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگوں سے جیلیں بھر جائیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی عادت ہے جھوٹ بولنا،محسن شاہ نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی عادت ہے جھوٹ بولنا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تک عمران خان کورٹ میں پیش نہیں ہوئے اگر دو ارب ڈالرز کی آفر ہوئی تھی تو عمران خان عدالت میں آکر ثابت کرتے۔

نئی جماعت بننے کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر فیصل واوڈا بھی درمیان میں آجائیں گے تو پھر حالات مختلف ہوں گے۔

سابق ڈی جی نیب شہزاد انورنے کہا کہ تنقید کرنا سب سے آسان کام ہے آض نیب کام کررہی ہے اور اس نے کام کرکے دیکھایا ہے۔ وائٹ کالر کرائم میں سالوں لگتے ہیں نیب تو بہت تیزی سے کام کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کا احتساب ہونا چاہیے لیکن نیب چئیرمین کے اختیارات سلب کرنے کی بات اپنے مفادات کے لیے کی جارہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ بے نظیر کے قتل کی تحقیقات پیپلز پارٹی نے کرنی تھی ہم نے پوری کوشش کی۔ ناز بلوچ نے پروگرام میں زیادہ دیر بات نہیں کی اور جلد ہی ان کا ٹیلی فونک رابطہ منقطع ہوگیا۔


متعلقہ خبریں