علی رضا عابدی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، شہریار آفریدی

شہر یار آفریدی (sheharyar afridi)

فائل فوٹو


اسلام اباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی ان کے بہت اچھے دوست تھے، وہ میرے لیے بھائیوں جیسے تھے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی کے معاملے پر بلیم گیم نہیں کریں گے بلکہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کو ملک سے ختم کرنا ہے، دیکھنا ہو گا دہشت گردی کے پیچھے کون ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ قوتیں کراچی میں امن و امان کی خواہش مند نہیں، ہم حملےمیں ملوث تمام ملزموں کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دشمن سی پیک کوناکام کرنا چاہتےہیں، کچھ قوتیں ملک کا امن خراب کرنے میں مصروف ہیں لیکن کراچی اور اس ملک کا امن کسی کو خراب کرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نیکٹا کے کردار کو مزید بہتر کر یں گے، ماضی میں نیکٹا کے کردار کو نظر انداز کیا گیا، کچھ وقت درکار ہے جلد مسائل پر قابو پالیں گے۔ شہریار آفریدی کے مطابق حکومت جلد نیشنل ایکشن پلین کا دوسرا مرحلہ بے نقاب کرے گی۔

علی رضا عابدی کے گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے

ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہکے مطابق کرائم سین یونٹ نے تمام شواہد حاصل کرلیے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مزید شواہد لیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا دو موٹرسائیکل سواروں نےعلی رضا عابدی کونشانہ بنایا، مقدمہ والد کے فیصلے مطابق درج کیا جائے گا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق علی رضا عابدی کےموبائل کا فرانزک آڈٹ کیا جائے گا جبکہ ان کے گارڈ کو بھی حراست میں لیا ہے۔


متعلقہ خبریں