بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود، شدید اور ہلکی دھند کا سلسلہ جاری

فوٹو: فائل


موسم کے اتار چڑھاو پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں صبح اور رات کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید اور ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہےگا۔

تر جمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک شدید دھند کی وجہ سے بند ہے، شہری موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130، ہم سفر ایپ اور ایف ایم 95 سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

بدھ کے روز موٹروے اہم ون ، ایم تھری اور ایم فور شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور موٹر وے ایم ون بھی دھند کے باعث رشہ کئی سے پشاور ٹریفک کیلئے بند ہے۔

فوٹو:ہم نیوز

ترجمان موٹروے پولیس سید عمرا ن احمد شاہ نے بتایا ہے کہ موٹروے M3 فیصل آباد سے لے کر سائیاں والا تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ موٹروے M4 فیصل آباد سے لے کے گوجرہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند ہے۔

پولیس حکام کے مطابق موٹروے M4 خانیوال سے ملتان حد نگاہ بہتر ھونے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ محکمہ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، خیبرپختوخوا، کشمیر اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بلوچستان اور سندھ میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کے کچھ علاقوں میں دھند پڑنے کا اندیشہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑی۔ ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 12 ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں