کابل میں دہشت گردوں کا حملہ، 46 افراد جاں بحق

فوٹو: رائٹرز


کابل: افغانستان کے درالحکومت کابل کی سرکاری عمارت پر دہشت گردوں کے حملے میں 46 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کابل میں واقع سرکاری عمارت کو سیکیورٹی فورسز نے سات گھنٹے کے طویل آپریش کے بعد کلیئر کرا دیا اور تقریباً ساڑھے تین سو سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے

ترجمان افغان دفتر خارجہ نجیب دانش کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں تین دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا ہے۔ حملہ وزارت پبلک ورکس کی عمارت میں کیا گیا تھا، حملہ آوروں نے پہلے پبلک ورکس کے دفتر کے گیٹ پر کار کو دھماکے سے اُڑایا اور پھر عمارت میں داخل ہو گئے۔

دہشت گردوں کی مسلسل فائرنگ اور دھماکوں سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا جب کہ قریبی موجود دیگر سرکاری عمارتوں اور دفاتر میں موجود ملازمین نے اپنے دفتروں کو اندر سے بند کر دیا تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کابل میں موجود سرکاری عمارتوں پر عام طور پر طالبان کی جانب سے حملے کیے جاتے رہے ہیں جو غیر ملکی فوج کو افغانستان سے نکالنے کے لیے لڑ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں