عدالتی فیصلے کے بعدمارکیٹ میں منفی رجحان ختم

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: احتساب عدالت کی جانب سے نیب ریفرنسز کا فیصلہ آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی تاہم 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ 300سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی تاہم عدالتی فیصلے کے بعد منفی رجحان ختم ہوگیا۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ساتھ پچاس سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور  انڈیکس 38 ہزار257 کی سطح عبور کرگیا۔

کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 38 ہزار تین سو چھتیس پر بند ہوئی اور مجموعی طور پر57,601,390 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت 2,906,695,475 پاکستانی روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا اور کاروبار منفی زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔ ایک وقت میں کے ایس ای 100 انڈیکس 260 پوائنٹس کی کمی کے بعد 37 ہزار 990 کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فوٹو: ہم نیوز

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 201 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد مارکیٹ میں کچھ بہتری دیکھی گئی تاہم پھر مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 38 ہزار 251 پوائنٹس پر ہوا تاہم آغاز پر ہی مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور کچھ دیر میں ہی 100 انڈیکس میں 201 پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا تھا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 14 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 251 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں