ملک بھر میں خشک سردی کی لہر برقرار

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک ملک میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم میدانی پنجاب، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں کُہر پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب سردی شدت برقرار ہے۔ اتوار کی صبح اسلام آباد کا درجہ حرارت  آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے تمام اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا اندیشہ ہے تاہم بعض مقامات پر شدید دھند بھی پڑ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے تمام اضلاع میں بدھ کے روز موسم سرد اور خشک رہے گا۔

فوٹو: ہم نیوز

بلوچستان کے تمام اضلاع میں بھی خشک سردی پڑنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اتوار کے روز زیارت میں سب سے زیادہ سردی پڑنے کا اندیشہ ہے جہاں کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے آسکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی سکر دو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

استور، ہنزہ،کالام منفی06، گوپس منفی07، کوئٹہ منفی05، قلات، گلگت منفی04، بگروٹ  منفی03،  اور راولاکوٹ منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں