ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا آج اپنے ٹوئیٹر پیغام میں بھارتی قابض فوج کی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں خون کی ہولی رکوائیں۔
اسی مناسبت سے بات کرتے ہوئے نجی رابطے کی ویب سائٹ پر ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی مقبوضہ کشمیر میں چھے معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ پاکستان معصوم کشمیریوں کی شہادت کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
6 innocent Kashmiris martyred in#Pulwama IOK today. #Pakistan strongly condemns the continuing brutal massacre of innocent Kashmiris by #India. Suspension of internet & train services continues as part of oppressive Indian regime in IOK #Kashmirbleeds (1/2)
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) December 22, 2018
انہوں نے مزید کہا کہ پلواما میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروسز کی بندش بھارت حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کا تسلسل ہے۔
The UNSG and human rights champions must prevail upon India to halt the bloodshed #Kashmirbleed (2/2)
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) December 22, 2018
واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کا ظلم آج بھی عروج پر ہے، ہر روز معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کے خون سے بھارتی فورسز اپنے ہاتھ رنگ رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسی دوران مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے کسی قسم کے احتجاج سے بچنے کے لیے وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کنکشن کو معطل کر دیا تھا جو تا حال بحال نہیں ہو سکا ہے۔