کراچی: خواتین اہلکاروں پر مشتمل اینٹی رائٹس فورس کی تربیت کا آغاز


کراچی میں مشتعل افراد کے مجمع کو قابو کرنے اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے خواتین پولیس اہلکاروں کے خصوصی دستے کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ضلع کورنگی میں 25 خواتین پولیس اہلکاروں کی تربیت کا آغاز کیا گیا ہے۔

کراچی کے ضلع کورنگی میں خواتین پولیس پر مشتمل اینٹی رائٹس پلاٹون تیار کی جانے لگی ہے۔ آئی جی سندھ کے احکامات پر شہر کے دیگر تمام اضلاع میں بھی خواتین پولیس پر مشتمل اینٹی رائٹس پلاٹونز تیار کی جائیں گی۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پچیس خواتین اہلکاروں پر مشتمل اینٹی رائٹس پلاٹون کو تربیت دےکرتیار کیا جارہا ہے اور خواتین پولیس اہلکاروں کے ریفریشر کورسز بھی کرائے جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین پولیس اہلکاروں کا خصوصی دستہ جدید سازوسامان سے لیس ہو گا اور امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور مشتعل مجمع کو قابو کرنے میں ماہر ہوگا۔


متعلقہ خبریں