کراچی پولیس کی کارروائیاں، ایک ملزم ہلاک، پانچ گرفتار

فوٹو: فائل


کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے اور کارروائیوں کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا جب کہ پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سچل کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا جب کہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ہلاک ملزم سے لوٹا گیا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی کی متعد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن میں دو ڈکیت اور موٹرسائیکل لفٹر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

گارڈن میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ شیری جناح کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی۔


متعلقہ خبریں