اس وقت فیصلے پارلیمان میں نہیں ہورہے،شازیہ مری


اسلام آباد: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ راجہ بشارت جیسے معاملات کا ہونا حکومت کی نااہلی ہے۔ آج کا پاکستان تو پرانے پاکستان سے بھی برا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سو دن کے اختتام پر جو وزیراعظم نے خطاب کیا وہ افسوس ناک تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ حکومت بدترین مثالیں قائم کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرادری ہمیشہ سے مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور وہ مثبت سوچ کے سب کو ساتھ  لے کر چلنا چاہتے ہیں لیکن اس وقت اپوزیشن کے ساتھ جو رویہ ہے وہ سمجھ سے باہر ہے۔ ان  کا کہنا تھا کہ اس وقت پارلیمنٹ میں فیصلے نہیں ہورہے اسی وجہ سے زرادری کا رویہ دلبرداشتہ نظر آرہا ہے اس کا تعلق این آر او سے نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ راجہ بشارت کے معاملے پر کام کررہے ہیں اور اس طرح کے معاملات کو ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ ایک وزیراعظم کو سلیکڈڈ کہا جاسکتا ہے تو ہم بھی چور کہہ سکتے ہیں۔

پروگرام میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن نے کہا کہ استعفیٰ تو آخری آپشن ہوتا ہے۔ ہم مرحلہ وار کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عوامی مسائل کی بات آئے گی تو ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں