ایران دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، پاکستان 

۔—فائل فوٹو۔


اسلام آباد: پاکستانی دفترخارجہ نے ایران سے گزشتہ شب ہونے والے واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 30 دہشت گردوں کے حملے میں چھ جوان شہید جبکہ 14 زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گرد ایرانی سرحد ی علاقے سے تھے۔

دفتر خارجہ نے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بارڈر کوآرڈینشن میکنزم بنانے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ شب بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دہشت گردوں نے بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں چھ اہلکار شہید ہوئے تھے جبکہ کئی زخإی بھی ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق واقعہ تربت کے علاقے بلیدہ میں پیش آیا تھا جس کے دوران چار دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں