جہلم: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے حزب اختلاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ دباؤ ڈال کر این آر او لیا جائے۔
جہم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اینڈ کمپنی نے جس محکمہ پر ہاتھ رکھا، اس کا بیڑہ غرق کردیا، ہم ذرہ ذرہ جوڑ کر نیا پاکستان بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا نوازشریف اور زرداری کرپشن چھپانے کے لیے گرج برس رہے ہیں، اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کیسے مقدمات سے جان چھڑائی جائے۔
رانا ثنا اللہ سے متعلق گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ پر تو انہیں اب تک جیل میں ہونا چاہیے تھا۔
اس موقع پر انہوں نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کے دوبارہ جیل جانے کی پیشں گوئی بھی کردی۔