2018 کی آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں 2018 کی آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ انسداد پولیو مہم تین روز تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو مہم بابربن عطا کے مطابق دس دسمبر سے شروع ہونے والی چار روزہ مہم میں تین کروڑ80 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے۔

فوکل پرسن بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دنیا کے ایسے ممالک ہیں جہاں پر 2018 میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

محکمہ انسدار پولیو مہم کے مطابق پولیو مہم میں دو لاکھ 70 ہزار صحت محافظ حصہ لے رہے ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔

خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کے دوران 58 لاکھ 87 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر محمد عابد خان کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے لیے مجموعی طور پر 27ہزار 259 ٹیمیں تشکیل دی گئ ہیں۔ مہم کے لیے 19ہزار 374 موبائل ٹیمیں،ایک ہزار 623 فکسڈ ٹیمیں،996ٹرانزٹ ٹیمیں اور 182 رومنگ ٹیمیں اپنے فرائض انجام دیں گی۔

محمد عابد خان نے بتایا کہ تمام ٹیموں کی موثر نگرانی کے لئے 5 ہزار87 ایریا انچارجز بھی تعینات ہوں گے جب کہ سیکورٹی کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں