محمد حفیظ لاہور قلندرز کے کپتان مقرر

فوٹو: فائل


لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد نے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے محمد حفیظ کو کپتان نامزد کیا تھا۔
محمد حفیظ کو لاہور قلندرز کی 8 نمبر شرٹ دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل پی ایس ایل تھری میں لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے والے غیرملکی کھلاڑی برینڈن مکلم نے ٹورنامنٹ کے بعد اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔
لاہور قلندرز پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی تھی۔
پی ایس ایل کا چوتھا ایونٹ آئندہ سال 14 فروری سے شروع ہو گا، جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گے جب کہ ٹیموں نے چوتھے ایڈیشن میں مختلف کیٹگریز میں موجود ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی ڈارفٹنگ کا سلسلہ بھی مکمل کر لیا ہے۔

عدم ادائیگیوں کی بنا پر پی ایس ایل تھری میں پہلی بار شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق ختم ہو چکے ہیں اور یہ حقوق پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس واپس جا چکے ہیں۔

حالیہ ڈرافٹنگ میں چھٹی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے جب کہ فرنچائز خریدنے والے نئے مالک کو اس ٹیم کا نیا نام رکھنے کا اختیار حاصل ہوگا۔


متعلقہ خبریں