پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 293 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج (stock exchange)

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملے جُلے رجحان کے بعد 100 انڈیکس میں 293 پوائنٹس اضافے پر بند ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے دوران گزشتہ 45 روز کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ کرتی رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار میں ملا جُلا رجحان رہا۔ مارکیٹ کا آغاز 38 ہزار 300 پوائنٹس کے ساتھ ہوا اور مارکیٹ ابتدا میں 48 پوائنٹس اضافے کے بعد منفی زون میں چلی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس تک کمی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس تک کی کمی بھی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس گزشتہ 45 روز کی کم ترین سطح پر پہنچ کر 37 ہزار 787 پر ٹریڈ کرتا رہا۔

تاہم کاروباری طبقے میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرنا شروع ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 161 پوائنٹس کے بعد 38 ہزار 462 پر بند ہوئی۔

مارکیٹ میں منفی رجحان کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے رہے اور اپنا سرمایہ لگانے میں تذبذب کا شکار تھے۔


متعلقہ خبریں