میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات

دُھند کا راج، آلودہ ترین شہروں میں پشاور کا پہلا، اسلام آباد کا چھٹا نمبر

اسلام آباد: موسم کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق جمعرات کے روزملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ کوئٹہ میں منفی 01 اور قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے میں شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ گلگت میں آج صبح درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ اسکردو سرد ترین مقام رہا جہاں آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت منفی 8 تک جا پہنچا۔

کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے زیادہ تر علاقے بھی سردی اور خشکی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی اور خشکی کا راج رہا، سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں